ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جمیعۃ علماء تلنگانہ نے نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

جمیعۃ علماء تلنگانہ نے نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

Mon, 18 Mar 2019 01:13:51  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد:17 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہو ئے انتہائی نفرت انگیز اور بزدلانہ حملہ کی بدترین مثال، ان خیالات کا اظہار مولانا حا فظ پیر شبیر احمد صا حب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ جمعہ کی نماز کے وقت نیوزی لینڈ کے شھر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں سفید فام ، مسلح انسان نما درندے نے جس وحشانیت و بربریت اور دھست گردی کا مظاھرہ کرتے ھوئے تقریبا پچاس نہتے نمازیوں کا خون بہایا ھے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے۔باری تعالیٰ شھداء کو جنت کے اعلی مقامات عطاء فرمائے اور ان کے اہل خانہ ومتعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اور دھشت گردی کو لازم و ملزوم جاننے والی عالمی میڈیا آنکھ کھو ل کر دیکھے کہ بے گناھوں کے خون سے مسجد کو رنگین کرنے والا کون ھے ؟ مسلمان ھے یا کوئی اور ؟اگر یہی حرکت کسی مسلمان نے کی ھوتی تو وھی میڈیا جس کو آج سانپ سونگھا ھوا ھے مسلمانوں کو دھشت گرد کہتے کہتے آسمان سر پر اٹھائے ھوتی،آج بھی اس جیسے حملوں کی دنیاں کے اندر 90 فیصد لوگ سختی سے مذمت کر تے ہیں اور اس کو کسی مذہب سے نہیں جوڑ تے بلکہ صرف دہشت گردی کو دہشت گر دی ہی قرار دیتے ہیں ،میڈیا کو آنکھ کھول کر دیکھ نا چا ہئے ۔ ہمیں معلوم ھے کہ اسلام دشمن یہودی نواز دنیا اس کو ایک حادثاتی واقعہ قرا دیتے ھوئے حملہ آور کے دماغی اعتبار سے معذور ھونے کا عذر لنگ پیش کرے گی اور مجرم و سفاک قاتل کی دھشت گردی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرے گی لیکن دنیا کے انصاف پسند طبقے کو اس بربرتا پر خاموش نہ بیٹھنا چاھئے اور متحد ھوکر نیوزی لینڈ حکومت سے مطالبہ کرنا چاھئے کہ وہ ظالم دھشت گردوں کو گرفتار کرکے جلد از جلد عبرتناک سزا دے اور اپنے ملک کے مسلم باشندوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرے۔صدر محترم نے مسلم دنیا کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ اس موقعہ پر دنیا کے مسلم ممالک کو بھی نیوزی لینڈ حکومت پر دباؤ بناکر دھشت گردوں کے خلاف مؤثر اور ٹھوس اقدامات پر آمادہ کرنا چاھئے ، اگر بر وقت حکومت کی طرف سے کارروائی نہ کی گئی تو سارے عالم کے امن کو خطرہ لاحق ھو سکتا ھے۔صدر محرم نے کہاکہ جمعیتہ علماء ہندنے ہمیشہ دہشت گر دی کی مخالفت کی ہے اور اسکی ہر اعتبار سے نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ پوری دنیا میں ہونے والی دہشت گردانہ سر گر میاں انجام دینے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی تمام مما لک سے اپیل کی ہے۔


Share: